ابنا: شام کےسرکاري ٹيلي ويژن چينل کے مطابق شامي فوج نے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے اپنے آپريشن کے دوران دمشق کے قريب واقع شہر داريا ميں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے -
شام کے وسطي علاقے حمص ميں بھي شامي فوج نے دہشت گردوں کے کئي خفيہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے بڑي تعداد ميں مسلح دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمي کيا ہے -
يہ ٹھکانے حمص کے رستن ، قصير ، بويضہ شرقي جوسيہ اور مزرعہ زعيب ميں واقع تھے -
شامي فوج نے شام کے مغربي شہر حما کے جنان نامي علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرديا ہے اور وہاں کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کولوٹ آئيں جبکہ لاذقيہ شہر ميں بھي شامي فوج نے دہشت گردوں کے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود کو ضبط کرليا ہے -
ادھر ادلب سے بھي اطلاعات ہيں کہ شامي فوجيوں نے تل سلمو اور براغيتي کے علاقوں ميں دہشت گردوں کے خفيہ ٹھکانوں پر حملے کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے- ادلب کے ہي عزو نامي علاقے سے بھي اسي طرح کي فوجي کاروائي کي اطلاع موصول ہوئي ہے -
.......
/169